
خاتون 12 سالہ لڑکے کی لاش ہسپتال چھوڑ کر فرار، جنسی زیادتی کی گئی: پوسٹ مارٹم رپورٹ
سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے بہادر آباد میں 12 سالہ لڑکے کو جنسی زیاتی کے بعد خاتون ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے بہادر آباد میں 12 سالہ لڑکے کو جنسی زیاتی کے بعد خاتون ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آنے کے بعد انکشاف ہوا کہ 12 سالہ لڑکے کی لاش کو ایک خاتون کار کی پچھلی سیٹ پر رکھ کر نجی ہسپتال میں لائی اور ہسپتال ملازمین کی مدد سے لاش کو ہسپتال کے اندر منتقل کیا۔ لڑکے کی لاش ہسپتال منتقل کرنے کے بعد خاتون موقع سے فرار ہو گئی۔
پولیس کی اب تک کی گئی تحقیقات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی کار فرحان جاوید نامی شخص کی ملکیت ہے اور ابتدائی معلومات کے بعد پتہ چلا ہے کہ کم عمر لڑکا گھریلو ملازم ہے جس سے جنسی زیادتی بھی کی گئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے اس حوالے سے بتایا کہ 12 سالہ لڑکے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کے جسم کے مختلف حصوں، چہرے، ٹانگوں پر تشدد کے نشانات ملے ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس بچے سے جنسی زیادتی بھی ہوئی ہے جبکہ موت واقع ہونے کی وجہ دم گھٹنا بتائی گئی ہے۔ پولیس سرجن نے بتایا کہ بچے کے جسم کے نمونے لیبارٹری بھجوائے ہیں، تفصیلی رپورٹ آنے پر ہی موت کی وجہ کا صحیح تعین ہو گا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایک خاتون لڑکے کو علاج کے بہانے نجی ہسپتال لے کر آئی تھی اور ہسپتال میں دورانِ علاج لڑکے کا انتقال ہوا، خاتون نے ایمبولینس منگوا کر لڑکے کی میت کو سرد خانے بھجوانے کا کہا، جیسے ہی ایمبولینس میت لے کر روانہ ہوئی خاتون غائب ہو گئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/body-12-y-hsp.jpg
Last edited by a moderator: