خاتون کے مکان پر قبضہ کرنے والا خود پھنس گیا،صدرپاکستان کاحکم جاری

qabizi.jpg

صدر مملکت کا حکم : خاتون کے مکان پر قبضہ کرنے والا خود پھنس گیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں ایک مکان پر قبضے کو ختم کرواکے مکان اس کی حقیقی مالکن کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اسلام آبادکی رہائشی خاتون کے مکان پر قبضے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قبضہ ختم کرواکے مکان متاثرہ خاتون کو واپس دلانے کا حکم دیدیا ہے۔

صدر پاکستان عارف علوی نے اسلام آباد کی رہائشی خاتون کے مکان کو واپس دلانے کیلئے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں صدر مملکت نے وفاقی محتسب انسداد ہراسیت کے قبضہ چھڑوانے کے احکامات کو برقرار رکھا گیا ہے ۔


حکم نامے میں خواتین کے ملکیتی حقوق کے تحت مقامی کمشنر کے ذریعے خاتون کی جائیداد سے قبضہ ختم کروانے کا حکم جاری کیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی جائیداد پر قبضہ فوری طور پر ختم کروایا جائے، اگر قبضہ آسانی سے ختم نا ہوتو ضرورت پڑنے پر تالے توڑنے ، پولیس کو طلب کرنے جیسے اقدامات کیے جائیں، ملکیت واپس لینے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرکے اصل حقدار کو اس کی جائیداد واپس دلوائی جائے۔
 

Back
Top