
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مشہور فیصل مسجد کے احاطے میں ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیصل مسجد کے احاطے میں ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کےبعد انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
رپورٹ کےمطابق ویڈیو وائرل ہونےکے بعد محسن اسحاق نامی شہری کی درخواست پر اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف توہین مذہب کی دفعات عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے انتہائی نامناسب لباس اور غیر مہذبانہ انداز سے مسجد کے تقدس کو پامال کیا ہےجس سے لوگوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1566075661223067650
شہری کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خاتون کے خلاف توہین مذہب کے تحت کارروائی کی جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khattom1121.jpg