خاتون سے زیادتی کے بعد تیزاب گردی،ٹنڈو الہٰ یار میں حاملہ خاتون جاں بحق

kha11.jpg


بورے والا کے علاقے مجاہد کالونی میں خاتون کے ساتھ پیش آیا دل دہلادینے والا واقعہ،سابقہ شوہر نے خاتون سے زیادتی کے بعد تیزاب پھینکا اور بھاگ گیا، خاتون تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں زیر علاج ہیں،خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا سابق شوہر چند روز قتل دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا لیکن بعد میں رشوت لے کر چھوڑ دیا،متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس کی گرفتاری اور بعد میں چھوڑے جانے کے بعد سابقہ شوہر ایک بار پھر رات گئے دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوا، اورزیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جب کہ گرفتاری پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے مجھ پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا۔

ادھرٹنڈوالہٰ یار میں نجی اسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت نے حاملہ خاتون اور بچے کی جان لے لی، اتنا ہی نہیں انتظامیہ نے اتنی بے حسی دکھائی کہ واقعے کے بعد اسپتال کے ڈاکٹر اور عملہ اسپتال چھوڑ کر بھاگ گئے، گوٹھ جمعہ خان لوند کے رہائشی عرفان کیلئے بیوی روح زہرہ کو ڈیلیوری کے لیے ٹنڈو الہٰ یار کے نجی اسپتال میں داخل کروانا جرم بن گیا،ڈاکٹر اور عملے کی مبینہ غفلت نے حاملہ خاتون کی بچے سمیت زندگی چھین لی۔

خاتون کے ورثا نے سراپا احتجاج ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ احتجاج کا سن کر ڈاکٹرز اور عملہ فرار ہوگیا،پولیس نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کرادی،جس کے بعد ورثا نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس کے حوالے کر دی،پوسٹ مارٹم کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اس سے قبل بھی ڈاکٹرز اور عملے کی غفلت کئی زندگیاں نگل گئی ہے،گزشتہ ماہ لودھراں میں جلالپور موڑ کے قریب نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون انتقال کر گئی تھی،

خاتون کے انتقال پر لواحقین نے ڈاکٹر اور اسپتال عملے کیخلاف احتجاج کیا تھا اس واقعے کے بعد بھی نجی اسپتال کا ڈاکٹر اور عملہ فرار ہو گیا تھا۔