خاتون افسرکو فیل کرانےکیلئے منصوبہ بندی کی آڈیو لیک،وزیرمذہبی امورکاردعمل

16shakoorradaml.jpg

ٹیسٹ اور انٹرویوز میں تمام قوانین کو مدنظر رکھا جبکہ خاتون افسر نے ریکارڈنگ کر کے غیر قانونی عمل کیا: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

وفاقی وزير برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور خاتون کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ ڈائریکٹر جنرل حج کی پوسٹ کیلئے انٹرویو میں کامیاب ہونے والی گریڈ 20 کی خاتون افسر سے کہہ رہے ہیں کہ دوپٹے کی اہمیت ہے یا نہیں؟ وہ دوپٹہ نہیں کرتیں! کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ میں ملک کے آئین اور اسلامی تعلیمات کے خلاف کیسے ہو سکتا ہے؟ نہ ہی انٹرویو پینل میں افسران رائے پر اثرانداز ہو سکتا ہوں۔

مفتی عبدالشکور کا الزام سے انکار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک آئینی عہدے پر رہتے ہوئے خواتین کیساتھ صنفی امتیاز نہیں برت سکتا، خواتین کے حقوق کا مغربی معاشرے کے مقابلے ہمارے معاشرے میں زیادہ خیال رکھا جاتا ہے۔ مبینہ آڈیو لیک میں انٹرویو کے بعد ہونے والی غیررسمی گفتگو کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ میڈیا نے عورت کارڈ استعمال کیا اور سنسنی پیدا کی جبکہ خاتون افسر کی طرف سے عہدے پر تعیناتی کیلئے سیاسی طور پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے۔


ذرائع کے مطابق آڈٹ اکاؤنٹ گروپ کی آفیسر صائمہ صبا72 نمبرز آفیسر مینجمنٹ گروپ کے امجد خان 61 نمبرز کیساتھ کامیاب قرار پائے، انٹرویو پینل کو ساتھ ملا کر دونوں امیدواروں کو فیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا اور اس پوسٹ کی امیدوار صائمہ صباکو انٹرویوکے دوران الجھا کر صفر نمبر دے کر فیل کردیاگیا جس کے بعد وفاقی وزير برائے مذہبی امور اور خاتون کے درمیان گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔

وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈائریکٹر جنرل حج کی تعیناتی کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویوز میں تمام قوانین کو مدنظر رکھا جبکہ خاتون افسر نے انٹرویو کے دوران ریکارڈنگ کر کے غیر قانونی عمل کیا ہے جس کی انکوائری کی جائے گی۔ اس پوسٹ کیلئے 3 امیدواروں میں سےحتمی انتخاب وزیراعظم شہباز شریف کی صوابدید پر ہے۔ یاد رہے کہ مبینہ صنفی امتیاز کیخلاف خاتون نے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دے رکھی ہے۔
 

kwan225

Minister (2k+ posts)
وزیرمذہبی امور ۔۔ اور پکڑے جانے پر فوراََ جھوٹ بول دیتے ہیں۔۔۔
 

WHAT

MPA (400+ posts)
wah ray Pakistan tare qismat, saboot jama krna hi jurm hy
recording q kre wah sahab wah
or maryum qatri nangi poongi video recording rakhte hy apnay pass us ka kia ?