حیرت ہے اتنے بڑے بڑے نام نگراں وزیراعظم کی دوڑ سے کیسے نکلے؟ ارشاد بھٹی

irshadahahasa.jpg


سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے اتنے بڑے بڑے نام نگراں وزیراعظم کی دوڑ سے باہر کیسے نکلے اور راجا ریاض جیت گئے۔

سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کم از کم میرے لیے یہ غیر متوقع فیصلہ تھا، نام لیا جارہا تھا مگر لگ نہیں رہا تھا کہ ان کے نام پر اتفاق ہوجائے گا، انوار الحق کاکڑ ایک غیر متنازعہ شخصیت کے مالک ہیں اور کسی اسکینڈل میں ان کا نام نہیں آتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سامنے موجود تمام امیدواران میں یہ ایک اچھا انتخاب نظر آتا ہے، مگر حیرانگی کی بات ہے کہ اسحاق ڈار، شاہد خاقان عباسی، حفیظ شیخ، جیلانی برادران اور صادق سنجرانی اس دوڑ میں آؤٹ ہوگئے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ نواز شریف اور ن لیگ اور اتحادیوں کے امیدوار سارے آؤٹ ہوگئے اور راجا ریاض صاحب جیت گئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے نگراں سیٹ اپ کیلئے مشاورت نا کیےجانے کے شکوے سے متعلق سوال کےجواب میں ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ بہت اچھا ہوتا اگر پی ٹی آئی اسمبلی میں موجود ہوتی تو کس کی جرات ہوتی کہ ان سے مشاورت نا کرتا، اگر پی ٹی آئی نےیہ فیصلہ نا کیا ہوتا تو آج یہ شکوہ بھی سامنے نا آتا۔
 

Back
Top