حیدرآباد موٹروے کرپشن کیس، ملزم پلی بارگین کو تیار

3motorwayxcorruptionnsnsn.jpg

کرپشن کیس میں گرفتار ملزم عاشق کلیری نے نیب کو پلی بارگین کی درخواست دے دی,حیدرآباد تا سکھر موٹروے کرپشن اسکینڈل میں ملوث اہم ملزم عاشق کلیری نے نیب کو درخواست میں موقف اپنایا کرپشن کی رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرانے کے لیے تیار ہیں۔

ملزم نے پلی بارگین کی درخواست کے ساتھ حلف نامہ دیا ہے، جس میں املاک کی تفصیل بھی فراہم کردی,درخواست میں ملزم عاشق حسین نے کہا کہ میری نشاندہی پر ہی نیب 636 ملین روپے کی ریکوری کرچکی ہے، یہ رقم مٹیاری اور نوشہروفیروز کو جاری ہونے والے فنڈز سے حاصل کیں۔


ایم 6 موٹروے نوشہرو فیروز سیکشن میں پونے 4 ارب روپے کا غبن کیا گیا تھا جبکہ ایم 6 موٹروے مٹیاری سیکشن میں سوا 2 ارب روپوں کا غبن کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے ملزم عاشق کلیری کی جائیدادوں کا سراغ لگانا شروع کردیا ، ملزم سے برآمد رقم اور کرپشن کی مد میں لوٹے جانے والے پیسوں کو مساوی کیا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا، نیب نے عاشق کلیری کے گھر سے مزید 30 کروڑ روپے کیش برآمد کیا تھا,واضح رہے کہ ملزم عاشق کلیری عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اور اس کیس کے دیگر ملزمان مفرور ہیں۔
 
Last edited:

Back
Top