
رمضان المبارک کے مہینے میں حکومت کی جانب سے شہریوں میں غیر معیاری سستے آٹے کی تقسیم کے معاملے پر عوام پھٹ پڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنےآنے والی تفصیلات اور ویڈیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام میں غیر معیاری اور چوکر ملے آٹےکی تقسیم کا انکشاف ہوا ہے، 648 روپے کا 10 کلو آٹے کا تھیلا خریدنے والے عوام اندر سے چوکر نکلنے پر سراپا احتجاج ہیں جن کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، حکومت کی جانب سے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین بھی پھٹ پڑے ہیں۔
صحافی شاکر محمود اعوان نے ایسی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غریب عوام کو آٹے کی جگہ چوکر دی جارہی ہے وہ بھی 648 روپے میں 10 کلو ، جو کہ مارکیٹ سے بھی کئی گنا مہنگی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1767899852988416029
پی ٹی آئی رہنما اور عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سےغیر معیاری آٹے کی تقسیم انتہائی افسوسناک معاملہ ہے، عوام کو چوکر ملا آٹا دے کر تضحیک کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ساتھ ہی ان کی صحت سے بھی کھیلا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1767918147615490360
عمران بھٹی نے کہا کہ رمضان ریلیف کے نام پر شہریوں کو چوکر ملا آٹا دیا جارہا ہے، جو کام مافیا کرتا تھا اب وہ حکومت سرکاری سطح پرکررہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1767858568475169015
عثمان فرحت نے کہا کہ عوام کو ریلیف پیکج کے نام پر چوکر ملا آٹا اور اپنے لیے سرکاری گاڑی میں تبدیلیوں اور میچنگ کپڑوں کیلئے تین کروڑ کی گرانٹ ، مریم نواز کی اصلیت دو ہفتوں میں ہی سامنے آنا شروع ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1767878393540784364
صحافی واینکر اسامہ غازی کا کہنا تھا کہ جب تھیلے پر نواز شریف کی تصویر ہوگی تو اندر کچھ تو گڑ بڑ ہوگی ہی، ہم انسان ہیں، جانور نہیں، ایسا آٹا جانور بھی نہیں کھائیں گے، عوام کی بس ہوگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1767876758773088273
آغا شیخ سرور نے بھی آٹے میں موجود چوکر کی ویڈیوز شیئر کیں اور کہا کہ آدھی قیمت پر جو تھیلے تقسیم کیے جارہے ہیں ان کے اندر چوکر کی بھاری مقدار نظر آرہی ہے، کیا مریم نواز قوم کو بھکاری کے ساتھ ساتھ جانور بھی سمجھتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1767850953519067569
ایک صارف نے کہا کہ عوام نے مریم نواز سے کوئی بھیک نہیں مانگی، حکومت نے اپنی مرضی سے آٹا تقسیم کرنے کا کام شروع کیا، مگر اس آٹے کے نام پر عوام کو چوکر دیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1767864948682543359
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sast111.jpg