حکومت کا پی ٹی آئی کے مزید ارکان کے استعفے منظورکرنیکا فیصلہ

raja-ash11.jpg

تحریک انصاف کے ارکان کے اجلاس میں آنے کا خوف، تحریک انصاف کے مزید 25 سے 30 اراکین کے استعفے منظور کرنیکا فیصلہ۔قومی اسمبلی کا کل ہونے والا اجلاس 27 جنوری تک موخر۔

تحریک انصاف کے 35 استعفے منظور کرنے کے بعد بھی حکومت خوف کا شکار ہوگئی اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے مزید استعفے بھی منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت اور پی ٹی آئی دونوں جانب سے پارلیمانی میدان میں بھی جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ایک طرف پی ٹی آئی کی پارلیمانی نے ارکان قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد پہنچنے کے احکامات جاری کردیے تو دوسری جانب سے مزید استعفے منظور کیے جانے پر غور کا عندیہ سامنے آ گیا۔

نجی چینل 92 نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے 25 سے 30 ارکان کے استعفے منظور کئے جانے کاامکان ہے، ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق شعبہ قانون سازی نے ہوم ورک کرکے فائل اسپیکر کو پہنچادی ہے

اگرچہ یہ نہیں بتایا گیا کہ کونسے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کئے جائیں گے لیکن ریاض فتیانہ، سید فخرامام، رائے مرتضیٰ اقبال، منزہ حسن کے استعفے منظور ہونیکی توقع ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس اب جمعہ یا ہفتے کو طلب ہونے کا قوی امکان ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان میں سے پارلیمانی لیڈر کے انتخاب، چیف وہپ سمیت دیگر عہدوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے قائد حزب اختلاف، پارلیمانی لیڈر اور پی اے سی کے سربراہان کے نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فخر امام، ریاض فتیانہ اور منزہ حسن کے ناموں پر حتمی غور کیا جا رہا ہے، تاہم اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیف وہپ کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اگر مزید 30 سے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے جائیں تو راجہ ریاض کا اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اور نورعالم خان کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ بچایا جاسکتا ہے
 

Rocky Khurasani

Senator (1k+ posts)
ذرائع(#خاموش_مجاہدوں) کا دعوٰی ہے کہ آئی ایس آئی سیکٹر کمانڈر بلوچستان بریگیڈیئر اشفاق گوندل کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ وہ اپنے باس میجر جنرل فیصل نصیر عرف ڈرٹی ہیری کے لئے ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں مدد نہیں کر رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ
 

Rocky Khurasani

Senator (1k+ posts)
ڈرٹی ہیری ہر ماہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ سے کروڑوں روپے کماتا ہے۔ کیا آرمی چیف جنرل عاصم منیر ڈی جی سی، آئی ایس آئی کی اسمگلنگ اور ناجائز آمدن کا نوٹس لینگے؟
 

Back
Top