حکومت کا منی بجٹ لانے اور 3 فیصد فلڈ لیوی عائد کرنے کا فیصلہ

minisb11b1.jpg

حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، حکومت نے منی بجٹ لانے اور درآمدات پر 3 فیصد تک فلڈ لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ایک سے تین فیصد تک سیلاب ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ منی بجٹ لانے کیلئے تجاویز رواں ہفتے تک حتمی شکل اختیار کر لیں گی۔

سینئر سرکاری عہدیداروں نے دی نیوز سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے درآمدات کو ریشنلائز کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا اور اب حکومت ایک سے تین فیصد تک فلڈ لیوی عائد کرے گی تاکہ درآمدات کم کی جا سکیں اور رواں مالی سال کی دوسری ششماہی یعنی جنوری تا جون کے عرصہ کے دوران 60 ارب روپے جمع کیے جاسکیں۔

ایک سینئر عہدیدار نےبتایا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار منی بجٹ کی تجاویز کی ایک سے دو دن میں منظوری دیدیں گے،جس کے بعد صدارتی آرڈیننس نافذ کیا جائے گا،آج تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم اجلاس ہوگا، اب تک کوئی تجاویز منظور نہیں ہو سکیں کیونکہ حکومت کشمکش کی صورتحال میں مبتلا تھی کیونکہ پالیسی سازوں کیلئے اضافی ٹیکس نافذ کرنے ایک ایسے موقع پر بہت مشکل تھا جب ملک کو زبردست مہنگائی کا سامنا ہے۔


عہدیدار کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس کی بنیاد پر مہنگائی کی شرح 25 فیصد ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی میں نمو 5فیصد سے کم ہو کر 2 فیصد رہنے کا امکان ہے،دسمبر 2022ء تک ایف بی آر 225 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف پورا نہ کر پایا، ہدف 965 ارب جمع کرنے کا تھا جبکہ جمع صرف 740 ارب روپے ہو پائے۔
 

Back
Top