حکومت کا عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ

passhi111h.jpg

وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا، رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو بھجوادی,حکومت کی جانب سے نئے پاسپورٹ اور تجدید کرانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا, جس کے نتیجے میں رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جا سکے گا۔

پاسپورٹ رولز میں ترمیم سے کسی بھی نیشنل بینک میں پاسپورٹ کی تمام کیٹیگریز کی فیس جمع کرائی جا سکے گی,رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو ارسال کردی، کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کر دی جائے گی جبکہ پاسپورٹ رولز میں ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کی طرز پر پاسپورٹ بنایا جا سکے گا۔

دوسری جاب وزارت داخلہ نے کہا سوشل میڈیا پر طلباء کو اکسانے والوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کیا جائے گا۔

حکومت پاکستان وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر طلباء کو بغاوت پر اُکسانے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جو بھی سوشل میڈیا پر طلباء کو بھڑکاتا پایا گیا ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی، ایسے لوگوں کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈ منسوخ کیے جائیں گے۔

ان کے نام شیڈول فور میں شامل کیے جائیں گے اور ان کے نقل و حرکت پر پابندی ہوگی جبکہ ایسے لوگوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں جائے گا۔
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

پاسپورٹ بہانہ ہے سوشل میڈیا نشانہ ہے جس نے انکی ناک میں دم کیا ہوا ہے اور جو انکو جلد ہی لے ڈوبے گا