
صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے لیے اچھی خبرآگئی، حکومت نے کارخانوں اور فیکٹریوں پر بلااجازت چھاپے مارنے پر پابندی عائد کر دی، انسپکشن ٹیم کا پیشگی اجازت لینا لازمی قرار دیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے کارخانوں اور فیکٹریوں پر بلااجازت چھاپے مارنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کسی بھی کارخانے اور فیکٹری پر چھاپہ مارنے سے قبل انسپکشن ٹیم کے لیے پورٹل کے ذریعے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔
فیصلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ فرینہ مظہر کا کہنا تھا کہ ملک کا اکنامک زون ترقی کر رہا ہے۔
اکنامک زون کے 22 سپیشل منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں سے چار سی پیک کے تحت بنائے جا رہے ہیں، دوسری جانب چین کی 200 جبکہ 80 مقامی کمپنیاں ملک میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔
فرینہ مظہر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری جاری ہے، الیکٹرانک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری میں بھی سرمایہ کاری مزید بڑھ رہی ہے جبکہ جاپان کی جانب سے اس شعبے میں مزید سرمایہ کاری کا امکان ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/factory-raid-ban111.jpg
Last edited: