حکومت رواں مالی سال اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام

shahb1i11h11.jpg

اقتصادی سروے رپورٹ آج جاری کی جائے گی، معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکامی

وفاقی حکومت کی جانب سے اقتصادی سروے رپورٹ آج جاری کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت رواں مالی سال اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2023-24 کا اقتصادی سروے آج جاری کیاجائے گا،ذرائع کے مطابق سروے میں اہم معاشی اہداف حاصل نا ہونے کا اعتراف کیا جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سروے کےنکات کے مطابق رواں مالی سال میں مقرر کردہ معاشی ترقی کی شرح ساڑھے تین فیصد کے مقابلے میں 2اعشاریہ 38 فیصد رہی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سالانہ ہدف 6 ارب ڈالر، 10 ماہ میں 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا۔

اسی طرح اہم فصلوں کی پیداوار16اعشاریہ8 فیصد رہی، بڑی فصلوں بشمول گندم، چاول، مکئی کی پیداوار میں نمایاں بہتری دیکھی گئی، اوسط مہنگائی کا سالانہ ہدف 21 فیصد مقرر کیا گیا تھا جو 23 اعشاریہ 2فیصد رہی جبکہ ترسیلات زر، برآمدات، فی کس آمدنی اور ٹیکس ریونیو میں پہلے کے مقابلےمیں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

سروے رپورٹ کے نکات کے مطابق ترسیلات زر کا سالانہ ہدف 30 ارب 53 کروڑ تھا جو 11 ماہ میں 27 ارب رہیں، درآمدات کا ہدف 58 ارب 69 کروڑ تھا جو کہ 49 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں، سالانہ برآمدات 30 ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں 11 ماہ کے دوران 28ارب ریکارڈ کی گئیں۔

صنعتی ترقی کا سالانہ ہدف 3اعشاریہ 4 فیصد تھا جو حاصل نہیں ہوسکا، تجارتی خسارہ سالانہ ہدف 28 ارب 66 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا تھا جو 11 ماہ میں 21 اعشاریہ 73 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
اس کے ساتھ ساتھ جرنیلوں کی لگائی گئی مافیا حکومت بیرون ملک قرضوں کی ادائیگی میں بھی ناکام رہی - یاد رہے کہ خان کی حکومت ہر سال 10 سے 12 ارب ڈالر کی ادائیگی کرتی تھی
 

Back
Top