
مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ حکومت جانے والی ہے اسی لیے پیٹرول ، ڈیزل و بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ، وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پیٹرول مہنگا کرنے پر تنقید کرنے والی اپوزیشن اب سستا کرنے پر بھی تنقید کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ گفتگو سماء نیوز کے پروگرام" لائی ود ندیم " میں ہوئی، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سےا یک معاہدہ کیا اور پیسے ملنے کے اگلے دن ہی حکومت نے ان کے سامنے اکڑ گئی ہے جیسے یہ پاکستانی قوم کے سامنے اکڑ جاتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1499061590540394509
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے جو نئے ٹیکس عائد کرنے کا معاہدہ کیا تھا وہ کون پورا کرے گا؟ جو حکومت بھی جانے والی ہوتی ہے وہ پیٹرول کی اور بجلی کی قیمت میں کمی جیسے فیصلے کرتی ہے، ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے کہ جب حکومت کو پتا ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف کے معاہدے ان کے بعد آنے والی حکومتوں کے درد سر بن جائیں تو وہ ایسے ہی فیصلے کرتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1499060483743223814
پروگرام میں شریک وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ جب تک وزیراعظم نے پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان نہیں سنا تھا تو ہم اپوزیشن سے یہی تنقید سنتے تھے کہ ملک میں مہنگائی آئی ایم ایف لارہا ہے، یہ بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط پر تیار ہوا ہے، یہاں آئی ایم ایف کی حکومت اور آئی ایم ایف کا ہی وزیر خزانہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج جب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ہے اور حکومت نے اس بوجھ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ایک پوری معاشی ٹیم کی کاوشوں سے ایک راستہ نکالا ہے اور قیمتیں کم کی ہیں تو بھی اپوزیشن کو ٹینشن ہوگئی ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کون پوری کرے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/habib-and-jvd-nd.jpg
Last edited by a moderator: