Siasi Jasoos
Chief Minister (5k+ posts)

اسلام آباد:یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات میں 2روپے 30 پیسے تک کے اضافے تک کا امکا ن ہے ،اوگرا نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری تیار کر لی ہے ۔
جی این این کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کر لی ہے ، جبکہ سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پٹرولیم کی قیمتوں میں 2 روپے 30 پیسے تک کے اضافے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹراور پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز کی گئی ہے ۔اوگرا کی لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ مٹی کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے ۔
https://gnnhd.tv/urdu/index.php/Business/4845-1561662000