حکومت اڑان پاکستان کے 60 ارب ڈالرز کے منصوبے سے پیچھے ہٹ گئی

uwL9153xHc.jpg

وفاقی حکومت اڑان پاکستان کے تحت 3 سال میں برآمدات کے ہدف کو 60 ارب ڈالرز تک بڑھانے کے منصوبے سے پیچھے ہٹ گئی، حکومت نے اگلے پانچ سالوں میں برآمدات کو 60 ارب ڈالرز سالانہ تک بڑھانے کا نیا ہدف مقرر کرلیا ہے، آئی ایم ایف نے پانچ سال میں 60 ارب ڈالرز کی برآمدات کے ہدف کی نفی کردی۔

حکومت پاکستان نے ایک نئے منصوبے کے تحت برآمدات کے ہدف میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے 3 سال کے بجائے 5 سال کی مدت میں پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اب اگلے 5 سال میں برآمدات کو سالانہ 60 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق، قیام پاکستان سے لے کر مالی سال 2023-24 تک، ملکی برآمدات تقریباً 31 ارب ڈالرز تک پہنچ سکی ہیں، اور اب حکومت نے اس میں تقریباً 100 فیصد اضافے کا منصوبہ بنایا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کل قومی سطح پر 'اڑان پاکستان پروگرام' کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 2029 تک برآمدات کو 60 ارب ڈالرز تک پہنچانے کا ہدف رکھ دیا گیا ہے۔ یہ ہدف اس سے پہلے جولائی 2024 میں 3 سال میں پورا کرنے کا پلان تھا، جس میں عملی اقدامات کی ہدایت کی گئی تھی۔

حکومت کی موجودہ مالی دستاویزات کے مطابق، وفاقی وزارت خزانہ نے آئندہ 3 سال میں برآمدات کا تخمینہ 37 ارب 95 کروڑ 10 لاکھ ڈالر لگایا ہے۔ مالی سال 2023-24 کے دوران برآمدات کا حجم 30 ارب 67 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا، اور موجودہ مالی سال 2024-25 کے لیے ہدف 32 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستانی برآمدات کے ہدف میں حکومت کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے 5 سال میں انہیں 42 ارب 93 کروڑ ڈالر تک محدود رکھنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق، رواں مالی سال 2023-24 میں برآمدات 31 ارب 75 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2025-26 میں برآمدات کا تخمینہ 34 ارب 21 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور مالی سال 2026-27 میں 36 ارب 98 کروڑ ڈالر رکھا گیا ہے۔ اگر یہ تخمینے درست ثابت ہوتے ہیں تو پاکستان کی برآمدات 5 سالہ ہدف سے 17 ارب 7 کروڑ ڈالر کم رہیں گی۔

حکومت کی جانب سے برآمدات کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ملکی معیشت میں بہتری لائی جا سکے اور عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی پہچان بڑھائی جا سکے۔​
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
خواب دیکھنے اور سوچ پر تو کوئی خرچہ نہیں ہوتا اس لئے سوچتے رہو منا بھائی ویسے اگر ساٹھ ارب ڈالر ہوجائے تو ملک کے لئے تو اچھا ہے اس لئے اچھی سوچ ہے اللہ کرے بجائے لوٹ مار کے سچ مچ ایسا ہو جائے
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
نوتھیوں نے اپنی باجیاں بیچ دیں مگر ڈالر نیچے نہیں آیا
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ ٹڈا اور اسکا حرامئ چور منئ لانڈر ٹبر والے حرام زادے اڑان والے نہیں وڑان والے ٹبر کے چشم و چراغ ہیں
 

Back
Top