
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ کیا، اس جلسے میں پرویز خٹک کو ڈیرہ اسماعیل خان سرکاری پروٹوکول میں لایا گیا لیکن جلسہ بری طرح ناکام رہا۔
پرویز خٹک کے صاحبزادے اسحاق خٹک نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرویز خٹک کا قافلہ آرہا ہے اس قافلے میں آگے پیچھے پولیس کی گاڑیاں تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1702266280256909791
رضوان غلیزئی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غداری کے کیسز سے سرکاری پروٹوکول تک کا فاصلہ صرف ایک پریس کانفرنس کا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1702272908205470073
تمام تر حکومتی سرپرستی کے باوجود پرویز خٹک کا جلسہ بری طرح فلاپ رہا اور خالی کرسیوں کا سمندر نظر آیا۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل امین گنڈاپور نے جلسے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہکھٹمل پارٹی کا لوٹا محمود خان ڈیرہ اسماعیل خان میں "لاکھوں لوگوں" سے تین کنال کے پلاٹ میں خطاب کر رہا ہے۔ شرم تم کو مگر نہیں آتی۔ ڈی آئی خان عمران خان اورتحریک انصاف کا گڑھ تھا، ہے اور رہے گا.
https://twitter.com/x/status/1702333142558966158
پرویز خٹک کی آمد سے قبل شہر میں استقبالیہ بینرز لگائے گئے لیکن مقامی لوگوں نے ان بینرز پر لوٹے لٹکادئیے
https://twitter.com/x/status/1702339631579046386
خیال رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان تحریک انصاف کے علی امین گنڈاپور اور جے یو آئی ف کے مولانا فضل الرحمان کا آبائی شہر ہے، علی امین گنڈاپور نے الیکشن 2018 میں اس شہر سے مولانا فضل الرحمان کو شکست دی تھی جبکہ دوسری سیٹ پر تحریک انصاف کے شیخ یعقوب منتخب ہوئے جو بعدازاں منحرف ہوکر پرویز خٹک سے جاملے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sarik111h1h.jpg