
مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں یعنی پی ٹی ایم نے اپنا چیئرمین نیب لگانے کی تیاری مکمل کر لی ہے اور ان کے درمیان نئے چیئرمین نیب کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے۔
جنگ نیوز کے مطابق حکومتی اتحاد کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکا نام حکومتی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ تمام حکومتی جماعتیں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر متفق بھی ہیں۔
اخبار کا دعویٰ ہے کہ مقبول باقر کا نام آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں بھی زیر غور آیا۔ آصف زرداری اور شہباز شریف چیئرمین نیب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر متفق ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو بھی ان کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئی رکاوٹ نہیں آئی تو جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ہی نئے چیئرمین نیب ہوں گے، وہ سندھ ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ میں پروموٹ ہوئے تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے جج کے طور پر کردار پر کبھی کوئی سوال نہیں اٹھا سکا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nab-and-shehbaz-zardrai.jpg