
مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کو لندن میں بیٹے کے ہمراہ ہراساں کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ حنا پریویز بٹ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو شیئرکی جس میں وہ بیٹے کے ہمراہ موجود ہیں۔
خود پر بوتلیں پھینکنے کے بعد وہ پیچھے مڑ کردیکھنے کی کوشش کررہی ہیں تاہم اس دوران ان کا بیٹا والدہ کو اگے لیکر بڑھ جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1690821427664986112
حنا پرویز بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر پی ٹی آئی کارکنوں نے حملہ کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے بیٹے کے سامنے مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور گالیاں دیں۔
ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر خوب مذمتیں ہوئیں۔۔ مذمت کرنیوالوں میں وہ صحافی بھی شامل تھے جو کچھ دن پہلے بشریٰ بی بی پر کیچڑ اچھال رہے تھے، ایک ڈائری کو لیکر انہیں جادوگرنی اور دیگر القاب سے نواز رہے تھے۔
یہ وہ صحافی تھے جب پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھر پر پولیس نے دھاوا بولا ، چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے رہے اور خواتین کو گھسیٹتے رہے، جیلوں میں ڈالتے رہے تو تو یہ ایک لفظ تک نہ بولے بلکہ الٹا حوصلہ افزائی کرتے رہے۔
ن لیگ کے حامی صحافیوں کی جانب سے مذمتی بیانات پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال کیا کہ جب عثمان ڈار کی والدہ کے گھر پر حملہ کیا گیا، رات کے پچھلے پہر گھروں میں گھس پی ٹی آئی رہنماؤں کی گھر کی خواتین سے بدتمیزی کی گئی، پی ٹی آئی کی خواتین کو گھسیٹا گیا، پی ٹی آئی خواتین کو ڈھال بناکر اور ان سےمتعلق دھمکیاں دیکر پارٹی چھڑوائی گئی اس وقت مذمتیں کیوں یاد نہیں آئیں؟
صنم جاوید، طیبہ راجہ، ڈاکٹریاسمین راشد جیسی خواتین کو ہتھکڑیاں لگاکر انہیں عدالتوں کے چکر لگوائے گئے،جیلوں میں اذیتیں دی گئیں تب انہیں مذمتیں کیوں یاد نہیں آئیں۔
ڈاکٹر شہبازگل نے تبصرہ کیا کہ حنا بٹ صاحبہ کے ساتھ لندن میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔ غلط ہوا ہے۔ اس کی مذمت کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ جو تمام لوگ آج پر بات کر رہے ہیں ان کو شرم دلائیں کہ یاسمین راشد شندانہ گلزار شریں مزاری خدیجہ شاہ نادیہ حسین طیبہ راجہ صنم جاوید عالیہ حمزہ بھی اسی قوم کی بیٹیاں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1691009373282197505
انہوں نے مزید کہا کہ جب پر ان پر ظلم ہوا تو یہ منافق خاموش رہے۔ برف میں لگے رہے۔ اس وقت غیرت سو رہی تھی یا منافقت عروج پر تھی۔ عزت تو ہر عورت کی برابر ہوتی ہے۔ کوئی بے غیرت ہی ہوتا ہے جو مخالف کی عورت کی عزت نہ سمجھے۔ جس ملک میں خواجہ آصف جیسے کردار عورتوں پر حملہ کر کے فخر محسوس کرتے ہیں۔
جنید کا اس پر کہنا تھا کہ ابھی کل رات کو تو پورے الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر بشری بی بی کی توہین اور پراپگنڈے پر مبنی ڈائری کہانی چلائی جا رہی تھی۔۔۔۔۔۔جواب لندن میں ملا ہے تو مرچیں دیکھنے والی ہیں
https://twitter.com/x/status/1691001893290704896
عون علی کھوسہ نے تبصرہ کیا کہ بچوں کے سامنے ماؤں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا، یہ بے غیرت کچھ نہیں بولے. آج انہیں عورت کی عزت کا بخار چڑھ رہا ہے. حنا کے ساتھ جو ہوا اس کا مجھے دلی دکھ ہے لیکن تم منافقوں کو اس پر ٹویٹس کرنے کا کوئی حق نہیں.
https://twitter.com/x/status/1691018470626832384
طاہر ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خواتین کے ساتھ کیا کیا نہیں ہوا ، ابھی دو دن پہلے بشری بی بی کے خلاف جھوٹی ڈائری نکالی گئی جس پہ موصوف چسکے لیتے ہائے گئے ، میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں پی ٹی آئی خواتین اور بشری بی بی کے خلاف بیہودہ بکواسیات پہ جامی صاحب کی چونچ کیوں نہ کھلی؟ یعنی اس معاملے میں بھی بغض؟؟ یک طرفہ غیرت جاگنے والے بھی منافق جاہل ، بدتمیز اور گھٹیا قسم کے لوگ ہیں
https://twitter.com/x/status/1690839706576044033
خرم اقبال نے کہا کہ خواتین چاہے کسی بھی پارٹی کی ہوں ان کا احترام ضروری ہے، جہاں تحریک انصاف کی خواتین کے ساتھ سلوک قابل مذمت ہے وہیں حنا پرویز بٹ کے ساتھ بدتہذیبی کو بھی جسٹیفائی نہیں کیا جا سکتا، ایسے سڑکوں پر فقرے کسنا انتہائی نامناسب ہے، اختلاف ہے تو رائے کے اظہار کے اور بھی طریقے ہیں۔۔!!
https://twitter.com/x/status/1690970885270728704
وقاص امجد نے تبصرہ کیا کہ حنا پرویز بٹ کی لندن کی سڑکوں پر ویڈیو دیکھی۔۔ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ہے اور اسکو چور چور کے القابات سننے پڑ رہے ہیں پر اس سے بدتر لاہور میں صنم جاوید ، عالیہ حمزہ ، یاسمین راشد سمیت دیگر خواتین کے ساتھ ہو رہا ہے جن کے بچوں کے سامنے انھیں ہتھکڑیاں لگائیں گئیں، کئی کئی دن ملنے نہیں دیا جاتا۔۔ روتے ہوئے اپنے پیاروں کو چھوڑ کر جانا پڑتا ہے۔۔
https://twitter.com/x/status/1690805776103677953
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/journaahh1112.jpg