
چینی صدر نے نوازشریف کا استقبال کیا یا نوازشریف نے چینی صدر کا؟ ن لیگی ایم پی اے حنا بٹ کی غلط بیانی پکڑی گئی، سوشل میڈیا صارفین کے طنزیہ تبصرے
مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حناپرویز بٹ نے وزیراعظم عمران خان کی چین میں استقبال کی تصویر شئیر کی اور ساتھ ہی نوازشریف کی چینی صدر کیساتھ تصویر شئیر کرتے موازنہ کیا اور وزیراعظم عمران خان کو "سیلیکٹڈ" اور نوازشریف "الیکٹڈ" قرار دیا
https://twitter.com/x/status/1489493260674691073
دراصل حنا پرویز بٹ نے نوازشریف کی چینی صدر کیساتھ جو تصویر شئیر کی اس میں نوازشریف چینی صدر کا استقبال کررہے تھے جب چینی صدر کا نورخان ائیربیس پر لینڈ کیا تو نوازشریف انکے استقبال کیلئے پہلے سے وہاں موجود تھے۔
حنا پرویز بٹ کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا اورطنز کے تیر برساتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حناپرویز بٹ نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بننے کے چکر میں وہ تصویر شئیر کرکے موازنہ کررہی ہیں جو پاکستان کی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے حنابٹ کو مشورہ دیا کہ جھوٹ مت پھیلائیں، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے نوازشریف کی چین میں استقبال کی تصویر شئیر کیں جس میں پاکستان میں تعینات چینی سفیر نوازشریف کا استقبال کررہے تھے۔
صرف حنا پرویز بٹ ہی نہیں سابق ن لیگی وزیراور سینیٹر پرویز رشید بھی نوازشریف کی پاکستان میں بنی چینی صدر کی تصویر شئیر کرکے موازنہ کرتے رہے،پرویز رشید نے "تصویریں بولتی ہیں" کی کیپشن استعمال کرکے عمران خان اور نوازشریف کی تصویریں شئیر کیں۔
https://twitter.com/x/status/1489465349259075590
جس پر اینکر عمران خان نے پرویز رشید کو جواب دیا کہ ایک تصویر میں نواز شریف چائنہ کے صدر کا پاکستان میں استقبال کر رہے ہیں اور دوسری میں عمران خان چائنہ پہنچے ہیں۔ جب نواز شریف چائنہ پہنچے تھے تو انکا ستقبال پاکستان میں اس وقت کے چینی سفیر نے بیجنگ ایئر پورٹ پرکیا تھا۔ یاد آیا یا وہ تصویر بھی پیش کروں؟
https://twitter.com/x/status/1489515857273360385
بعدازاں اینکر عمران خان نے مزید 2 تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ اصل موازنہ یہ بنتا ہے، ایک تصویر میں چین کا نائب وزیرخاجہ وزیراعظم کو ریسیو کررہا ہے اور دوسری تصویر میں پاکستان میں تعینات چینی سفیر ریسیو کررہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1489518005872640000
شعیب تیمور نے تبصرہ کیا کہ یہ یقین کرنا بہت مشکل ہے کہ حنابٹ لمز کی بھی پڑھی ہیں؟ان کے ٹویٹ کے جوابات سے ثابت ہوتا ہے کہ نوازشریف کی تصویر چین کی نہیں پاکستان کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1489514350914195456
سلمان شعیب نے جواب دیا کہ نوازشریف کو چین میں ریسیو کرنیکی اصل تصویر یہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1489519805283639299
ایک سوشل میڈیا صارف نے وزیراعظم کو صحت کارڈ پر حنابٹ کا نفسیاتی علاج کروانے کا مشورہ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1489517467034607621
کومل یوسفزئی نے جواب دیا کہ تمہیں بے عزت ہونے کا اتنا شوق کیوں ہے۔۔۔ ہم پاگل ہیں۔۔۔ اندھے ہیں۔۔۔ یہ چینی صدر کے پاکستان آنے کی تصویر ہے۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1489533825545908227
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اسے نہاری اور بریانی کھانے کا نقصان قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1489540194814541826
ذکی چیمہ کا کہنا تھا کہ آپ بس یہ دیکھیں کون یہ بات کر رہی ہیں ۔ جو ہر بار پنجاب اسمبلی میں سلیکٹڈ مخصوص نشست پر آتی ہیں ۔ اللّه ہدایت دے آپ کو
https://twitter.com/x/status/1489537712684257280
سجاد حسین نے طنز کیا کہ واقعی تصویریں بول نہیں رہیں چیخ رہی ہیں کہ پاکستان کا چائینیز صدر خود چل کر آیا “نور خان ایئربیس” پر اور اس وقت کے چائنہ کے وزیراعظم پاکستان کا استقبال کیا ۔۔
https://twitter.com/x/status/1489510695880335362
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی حنابٹ کو جواب دیا اور مشورہ دیا کہ ٹویٹ کرنے سے پہلے تحقیق کرلیا کریں کہ تصویر پاکستان کی ہے یا چین کی۔
https://twitter.com/x/status/1489533149092663297 https://twitter.com/x/status/1489539835954180100 https://twitter.com/x/status/1489513216359157765 https://twitter.com/x/status/1489510344796028932 https://twitter.com/x/status/1489540149054783494
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hina1b1.jpg