حماداظہر نے سولر ٹیوب ویل استعمال کرنیوالے کسانوں کو اچھی خبردیدی

hammadhh11i21.jpg

ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہاکہ کسان بھائی جو شمسی توانائی کے ساتھ ٹیوب ویل چلاتے ہیں ان کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔

حماداظہر کا کہنا تھا کہ اب آپ نیٹ میڑرنگ کی سہولت استعمال کریں اور جن دنوں ٹیوب ویل چلانے کی ضرورت نہیں، اُن دنوں میں بجلی پیدا کر کے حکومت کے سسٹم میں ڈالیں اور اپنے بل کی رقم میں کمی لائیں۔

https://twitter.com/x/status/1499354424971767808
ان کا کہنا تھا کہ یہ سہولت پورے پاکستان میں میسر ہے۔

اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ایل این جی گیس کی قیمت 60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک آگئی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےایک پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ ایل این جی سپاٹ کارگوز کی بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں تیزی سے تبدیلی دیکھی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا تاہم پاکستا ن کے 9 سے 10 کارگوز مارچ میں پاکستان آنے ہیں جو ساڑھے 14 ڈالر فی ایم ایم بی کے حساب سے طویل مدتی اور سپاٹ کارگوز کے معاہدوں کے تحت خریدے گئے، یہ 2 طویل مدتی کارگوز کے معاہدوں کے علاوہ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1499347264837455875
حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کیے گئے معاہدوں میں سب سے مطابقی سودے کیے گئے، مارچ میں جو دو ڈیفالٹ کارگوز آنے ہیں ان کے معاہدے ن لیگ کے دور میں کیے گئے ، 22 فروری کو آخری سودا 25 ڈالر فی ایم ایم بی یو پر کیا گیا آج قیمت 60 ڈالر فی ایم ایم بی یو تک پہنچ گئی ہے۔
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
خوشخبری دینے سے کیا ہو گا پہلے نیٹ میٹرنگ کے نظام میں بہتری اور شفافیت لایں ۔ نیے میٹر کا حصول آسان کریں ، واضح سٹینڈرڈ بنایں ۔ جب تک نیئے میٹر کا حصول آن لاین بغیر محکموں کے اہلکاروں کی من مانی اور بغیر فیس کے نہیں ہوگا ، سولر میں رکاوٹ رہے گی ۔۔ پچھلے پانچ چھے سال سے یہی حال ہے ، اہل کاروں نے حرام کھانے اور نظام کو ناکام بنانے کا عہد کر رکھا ہے
 

Back
Top