
ابھی تک وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لیے جانے کے معاملے پر حمزہ شہباز نے نئی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی ہے، دائر کردہ درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے، صدر، چیئرمین سینیٹ کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو ایک ایڈوائس بھجوا دی ہے جس میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف میں تاخیر سے توہین عدالت کی کارروائی کے اثرات آسکتے ہیں۔
ایڈوائس میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کے لئے نمائندہ نامزد کریں۔ صوبہ پنجاب 23 روز سے بغیر حکومت کے چل رہا ہے۔ آئینی اُمور کو مزید تعطل کا شکار نہیں کیا جاسکتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamza-shehbaz-half.jpg