حقیقی والدہ سے ملنے آئے بچوں پر سوتیلے والد کا بہیمانہ تشدد

haqi1h1h1i21.jpg

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے میں یتیم بچوں پر سوتیلے والد کا غیر انسانی تشدد، کمسن بہن بھائیوں پر ڈنڈے برسا دیے، جسم پر بلیڈ سے کٹ بھی لگائے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں بچوں کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔
https://twitter.com/x/status/1563286841050050560
محلہ داروں کے مطابق دونوں یتیم بہن بھائیوں کو سوتیلے والد نے مبینہ طور پر ڈنڈوں سے مارا اور جسم پر بلیڈ سے کٹ لگائے۔


دونوں بہن بھائی اپنے حقیقی والد اویس کے پاس اسلام آباد میں رہتے ہیں اور اپنی حقیقی والدہ سے ملنے لاہور آئے ہوئے تھے۔ اس دوران سوتیلے باپ نے انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد متاثرہ بچوں کا سوتیلا والد کر فرار ہوگیا لیکن پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی
https://twitter.com/x/status/1563408712936460289
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق بچوں پر تشدد کرنیوالا سوتیلا والد تھا اور بچے اپنی حقیقی والدہ سے ملنے آئے تھے۔

پولیس کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سرفراز کو گرفتار کرلیا۔دونوں بچے اپنی حقیقی والدہ کو ملنے اسلام آباد سے لاہور آئے تھے۔جس پر سوتیلے والد(خالو) نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بچوں کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کرکے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 

Back
Top