حقہ پینے کا رواج

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
حقے میں استعمال ہونے والا تمباکو خون کے سرطان کا باعث بنتا ہے، تحقیق

309006-huqqa-1418146490-807-640x480.jpg

حقے میں استعمال کئے جانے والا تمباکو دیگر تمباکو سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے، تحقیق فوٹو:فائل

سین ڈیاگو: برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں اور کئی یورپی ممالک میں بھی حقہ پینے کا رواج عام ہے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ شاید سگریٹ سے زیادہ خطرناک نہیں لیکن ایک نئی تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ حقہ پینے والے افراد میں خون کا سرطان تیزی سے پھیلنے کا امکان سگریٹ پینے والوں سے زیادہ ہوتا ہے۔

امریکی یونیورسٹی سین ڈیاگو میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ حقہ پینے کے دوران جب سانس اندر کھینچا جاتا ہے تو وہ اپنے ساتھ بینزین کیمیکل بھی جسم میں لے جاتا ہے جو خون میں موجود سفید ذرات کو بڑھا دیتا ہے اور خون کی خطرناک بیماری لیوکیمیا کا باعث بنتا ہے۔ تحقیق کے دوران حقہ پینے والے 105 افراد کا حقہ پینے سے قبل اور بعد میں پیشاب کا نمونہ لیاگیا جب کہ ساتھ ہی ان 103 افراد کا بھی ٹیسٹ لیاگیا جو حقہ تو نہیں پیتے تھے لیکن وہ ایسی جگہ موجود تھے جہاں حقہ پیا جارہا تھا، ٹیسٹ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ حقہ پینے والے افراد جب کش لیتے ہیں تو ان کے جسم میں بینزین کے ٹوٹنے سے وجود میں آنے والے خطرناک مرکب ایس فینائل مرکیپٹورک ایسڈ (ایس پی ایم اے) کی مقدار چار گنا زیادہ پائی گئی جب کہ جو لوگ حقہ کا استعمال تو نہیں کرتے لیکن وہ ایسی محفل میں بیٹھتے ہیں جہاں حقہ پیا جاتا ہے کے ٹیسٹ کا جائزہ لیا گیا تو ان کے جسم میں اس مرکب کی مقدر 2.6 گنا تک پائی گئی۔

تحقیق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چوک اور چوراہوں اور گھروں پر حقہ پینے والے افراد پرکی جانے والی یہ پہلی تحقیق ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حقہ پینے والے افراد کے خون میں بینزین کی مقدارحقہ نہ پینے والے افراد کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتی ہے اور اس میں استعمال کئے جانے والا تمباکو دیگر تمباکو سے زیادہ خطرناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ حقہ نہیں پیتے لیکن وہ صرف ایسی جگہوں پر موجود ہوتے ہیں جہاں حقہ پیا جا رہا ہو ان کے جسموں میں بھی ایس پی ام اے کی مقدار کا لیول خطرناک حد تک موجود ہوتا ہےاور جو لوگ گھروں پر حقہ پیتے ہیں ان میں یہ مرکب زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے،خطرناک بات یہ ہے کہ بینزین نہ صرف حقے کے تمباکو میں بلکہ اس کو جلانے کے لیے استعمال ہونے والے کارکول میں اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے
تحقیق کاروں نے خبردارکیا ہے کہ جو لوگ صرف محفل جمانے کے لیے حقہ پینے والوں کا ساتھ دیتے ہیں یہ زہر دھویں کی صورت ان کےجسم میں داخل ہوکرلیوکیمیا کی بیماری کا باعث بن جاتا ہے۔

Source
 
Last edited by a moderator:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: حقے میں استعمال ہونے والا تمباکو خون کے سر

دیکھو بھائی ہاک ! ایسے نا کرو

ہمارے بزرگوں نے اتنی مشکل سے ایک مشین بنائی تھی

تمباکو ، اس کے نیچے گڑ ، پھر اس کا دھواں پانی میں سے گزر کر پاک صاف ہو جاتا تھا

برصغیر کی واحد ایجاد تھی ، تم اس کو بھی کینسر کہہ رہے ہو ، تمہیں بزرگوں کی عزت کا پاس ہونا چاہئے

پنجاب میں حقہ اور سرحد میں نسوار ، ان کے خلاف کوئی بات تسلیم نہی کی جائے گی
 
joekearns

MPA (400+ posts)
Re: حقے میں استعمال ہونے والا تمباکو خون کے سر

i heard all tobacco related products they add pig blood!!!
 
Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
Re: حقے میں استعمال ہونے والا تمباکو خون کے سر

دیکھو بھائی ہاک ! ایسے نا کرو

ہمارے بزرگوں نے اتنی مشکل سے ایک مشین بنائی تھی

تمباکو ، اس کے نیچے گڑ ، پھر اس کا دھواں پانی میں سے گزر کر پاک صاف ہو جاتا تھا

برصغیر کی واحد ایجاد تھی ، تم اس کو بھی کینسر کہہ رہے ہو ، تمہیں بزرگوں کی عزت کا پاس ہونا چاہئے

پنجاب میں حقہ اور سرحد میں نسوار ، ان کے خلاف کوئی بات تسلیم نہی کی جائے گی

Raaz Bhai I am just conveying the message.( The latest research)
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: حقے میں استعمال ہونے والا تمباکو خون کے سر

Found this poster in doctor office in canada.

This could be proved by DNA test very easily ...

BTW it is not mentioned that who is claiming this ..... it is possible anyways.
 
joekearns

MPA (400+ posts)
Re: حقے میں استعمال ہونے والا تمباکو خون کے سر

This could be proved by DNA test very easily ...

BTW it is not mentioned that who is claiming this ..... it is possible anyways.

all those companies dont disclose their secret ingredients: pig DNA found in cadbury chocolate few months ago in Malaysia... do you know coca cola has .8 Ozs alcohol in their ingredients which they never disclose it...since the introduction of E numbers it is very possible to get haram stuff in every item... western world will not show those kind of evidence to you...if someone even try to disclose it, than it don't make to headlines!!
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: حقے میں استعمال ہونے والا تمباکو خون کے سر

all those companies dont disclose their secret ingredients: pig DNA found in cadbury chocolate few months ago in Malaysia... do you know coca cola has .8 Ozs alcohol in their ingredients which they never disclose it...since the introduction of E numbers it is very possible to get haram stuff in every item... western world will not show those kind of evidence to you...if someone even try to disclose it, than it don't make to headlines!!

I know , but now DNA test could find out the animal ingredients in any thing...

It is possible anyways....

Tobacoo is toxic , and all tocsin are ban in Islam ....very simple....

no Sahabi was using there stupid thing....
 
Back
Top