
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقائق عمران خان کے کھوکھلے لیکچروں کا منہ چڑا رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آج 10 بہترین وزارتوں کے وزرا اور مشیروں کے لئے تعریفی اسناد دی گئی جس پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق عمران خان کے کھوکھلے لیکچروں کا منہ چڑا رہے ہیں۔
انہوں نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کا اخلاقیات پر درس اپنی حکومت کی تاریخی کرپشن، ریکارڈ خساروں ، بے روزگاری اور تاریخی نااہلی چھپانے کی کوشش ہے، لیکن وہ کسی کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔
https://twitter.com/x/status/1491735321259741188
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shebaz-and-imran-z.jpg