
متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ کی شادی کے چرچے خوب ہوئے، ان کے شوہر کے حوالے سے بھی بڑے تبصرے چلے،بالاخر حریم شاہ نے خود ہی شوہر کی تفصیلات بتادیں، حریم شاہ نے بتایا کہ اُن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے۔
پہلے حریم شاہ نے کہا تھا کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور اب کہہ رہی ہیں کہ بلال شاہ کی ان سے پہلی شادی ہے۔
حریم شاہ نے مزید بتایا کہ اُن کے شوہر بلال شاہ کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے،جن کے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے قریبی تعلقات ہیں۔

حریم شاہ نے نجی ٹی وی کی ویب کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے شوہر بلال شاہ کی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں،جن میں اُنہیں بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے،اس سے قبل حریم شاہ نے اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی قرار دیا تھا۔

جون میں حریم شاہ کی شادی کی خبریں منظرعام پر آییں،جس پرحریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں،اس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے شروع کردیئے، خوب میمز بھی بنائی گئیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/PFOyIRW.jpg