
رانا ثناء اللہ نے حامد میر کو جھوٹا قرار دیدیا۔۔ حامد میر کو چیلنج۔۔ حامد میر کا جوابی وار۔۔"آپ نے جعلی خبروں کے ذریعے میرے بارے میں جھوٹ بول کر میری اور میرے خاندان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔"- رانا ثناء اللہ
حامد میر نے ایک ٹویٹ جس میں انکا کہنا تھا کہ پچاس لاپتہ افراد کی لسٹ ستمبر 2022 میں اعظم نذیر تارڑ اور رانا ثنا اللہ سمیت وفاقی وزرا کے اس وفد کو دی گئی جو بلوچ خواتین کا دھرنا ختم کرانے کوئٹہ گئے تھے ان وزرا کے وعدے پر دھرنا ختم ہو گیا تھا انکی کوشش پر کسی نے شک نہیں کیا شک ان پر کیا گیا جنہوں نے تابش بلوچ کو مارا
https://twitter.com/x/status/1759427569194045778
انہوں نے مزید کہا کہ اعظم نذیر تارڑ نے بطور وزیر قانون لاپتہ افراد کا مسلئہ حل کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے انہیں 50 لاپتہ افراد کی ایک لسٹ دی گئی لسٹ میں شامل ایک شاعر کو جعلی مقابلے میں مار کر پیغام دیا گیا کہ سیاسی حکومت بے ااختیار ہے کوئٹہ جانے والے وفد میں عطااللہ تارڑ شامل نہیں تھے
https://twitter.com/x/status/1743116351471042643
حامد میر کے اس دعوے پر رانا ثناء اللہ نے نجی چینل کے شو میں ردعمل دیتے ہوئے ک اکہ حامد میر نے جھوٹ بولا کہ رانا ثناء اللہ نے مجھے لسٹ دی، یہ کہاں کی آزادی صحافت ہے کہ ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ ثابت ہوجائے کہ انہوں نے لسٹ دی ہے یا میں نے لی ہے تو میں سیاست چھوڑدوں گا۔ رانا ثناء اللہ
بعدازاں انہوں نے حامدمیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ آپ اور آپ کے خاندان کا احترام کرتا ہوں اور بہت زیادہ احترام کرتا ہوں، لیکن بدقسمتی سے، آپ نے جعلی خبروں کے ذریعے میرے بارے میں جھوٹ بول کر میری اور میرے خاندان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھے اور میرے خاندان کو کچھ ہوا تو آپ ذمہ دار ہوں گے۔ میں آپ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ نے غیر ذمہ دارانہ جعلی خبروں کے ذریعے جو کچھ کہا ہے اس پر معذرت کرنے کے بجائے آپ پیچھے ہٹیں، تردید کریں اور وضاحت کریں۔
https://twitter.com/x/status/1759597939867918497
انکا کہنا تھا کہ میں جیو نیوز کی انتظامیہ سے یہ بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ سہیل وڑائچ صاحب، شاہ زیب خانزادہ صاحب اور مرتضیٰ شاہ پر مشتمل اپنے لوگوں کی ایک انکوائری کمیٹی بنائے جو اس معاملے کی انکوائری کرے اور حقائق کو منظر عام پر لائے۔
حامدمیر نے رانا ثناء اللہ کو جواب دیتے وہئے کہا ک جناب رانا صاحب، میں نے آج کیپیٹل ٹاک میں ثبوت پیش کرکے ثابت کیا کہ آپ اور دیگر وزراء کو 50 افراد کی فہرست دی گئی تھی اور اس فہرست میں سے ایک شاعر تابش بلوچ بعد میں مارا گیا تھا لیکن میں نے اس کا آپ پر کبھی الزام نہیں لگایا۔
https://twitter.com/x/status/1759609426174980276
انہوں نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں کہ اسے سی ٹی ڈی نے مارا تھا۔ بہرحال میرے پاس اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے مزید دستاویزی ثبوت ہیں اس لیے بہتر ہے کہ آپ اپنا الزام واپس لے لیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ran1i1hh31134.jpg