
اينکر محمد مالک کا لائيو شو حامد میر کی وجہ سے آف ایئر کر ديا گيا ۔۔ حامد میر کا ردعمل بھی سامنے آگیا
گزشتہ روز ہم نيوز کے اينکر محمد مالک کا لائيو شو آف ایئر کر ديا گيا جس کی وجہ حامد میر بنے کیونکہ اس شو کے مہمان حامد میر تھے، محمد مالک نے اس شو میں حامد میر کو بطور تجزیہ کار خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن پر تجزیہ کرنے کیلئے بلایا تھا
محمد مالک کا یہ شو تقریبا 30 منٹ تک چلا اور حامد میر خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن پر تجزیہ کرتے رہے، حامد میر نے اپنے شو میں مولانا فضل الرحمان کی خوب تعریف کی اور مختلف مواقع پر انکی فتوحات کا دفاع کرتے رہے۔
محمد مالک کا شو آف ائیر ہونے پر حامد میر نے طنز کیا کہ میڈیا آزاد ہے جی
https://twitter.com/x/status/1473324684112379904
ایک اور ٹوئٹر پیغام میں حامد میر نے کہا کہ ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
https://twitter.com/x/status/1473499824012075014
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل حامد میر نے پریس کلب کے باہر ایک تقریر کی تھی جس میں انہوں نے فوج اور اداروں سے متعلق انتہائی غلط زبان استعمال کی، اسکے بعد جیو نیوز نے حامد میر کو چینل سے نکال دیاجس کا الزام حامد میر نے اسٹیبلشمنٹ پر لگایا۔
اسکے بعد حامد میر چینل میں واپس آنے کی کوشش کرتے رہے اور مختلف غیرملکی اخبارات اور آن لائن ویب سائٹس پر تجزیہ کرکے اداروں اور حکومت کوتنقید کا نشانہ بناتے رہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamid-mir-reaction11.jpg