
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی بلدیاتی انتخابات کی ری کاؤنٹنگ کے عمل کو روکنے کا مطالبہ کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ری کاؤنٹنگ کے پراسس کو روکا جائے ، دوبارہ گنتی الیکشن کمیشن کے سامنے کی جائے، ہم نے پیپلز پارٹی سے ڈبل سے بھی زیادہ ووٹ لئے ہیں تو انکی اکثریت کیسے ہو سکتی ہے، ہم نمبر ون پارٹی ہیں اور انشا اللہ میئر جماعت اسلامی بنائے گی۔
نجی چینل کے صحافی فیاض راجہ کے مطابق یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب دوبارہ گنتی میں اب تک4یوسیز میں تحریک انصاف کامیاب ہوچکی ہے۔ ابتدائی نتائج میں ان4 میں سے2 پر جماعت اسلامی، 1 پر پیپلز پارٹی اور 1 پر ٹی ایل پی کو کامیاب قرار دیا گیا تھا
https://twitter.com/x/status/1616029753407938560
دوسری جانب سعید غنی کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد نے حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی ہے اور انہیں مئیرشپ کے اتحاد کیلئے قائل کرنیکی کوشش کررہی ہے۔
اس موقع پر حافظ نعیم نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں غلطیاں ہو رہی ہیں ، پیپلز پارٹی نے خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے, پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے ۔
انہوں نےمزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، جہاں جہاں یہ چیزیں بہتر بناسکتے ہیں بنائیں گے۔ہمیں جو تکلیف پیش آئی وہ فارم 12 اور 11 کا حصول تھا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، پیپلز پارٹی نے تمام ووٹ نتائج کے بعد ڈالے، کھلم کھلا دھاندلی ہو رہی ہے، یہ ری کاؤنٹنگ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت آر اوز ڈی آر اوز کے ذریعے نتائج میں دھاندلی کر رہی ہے، سندھ کی بیورو کریسی پیپلز پارٹی کی غلام بن کر کام کر رہی ہے، چیف سیکرٹری، الیکشن کمیشن سمیت سب اس پر خاموش ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن نتائج فارم 11 کے مطابق نہیں تھے، دھاندلی ہوئی ہے، سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی نے اپنے بندے جتوا دئیے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hafizh1h112.jpg