
ضلع حافظ آباد کے علاقے جلالپور بھٹیاں کے نواحی علاقے رسولپور تارڑ میں ن لیگ کا جلسہ ہوا تو ن لیگ کی قیادت میں سے کئی ایسے رہنما شریک ہی نہ ہوئے جنہیں اپنی گرفتاریوں کا ڈر تھا۔
25 مئی کو پنجاب میں بیہمانہ تشدد اور جبروبربریت کے احکامات جاری کرنے والے سابق صوبائی وزیر داخلہ عطاتارڑ کا اس جلسے میں خطاب متوقع تھا تاہم اپنی گرفتاری کے ڈر سے وہ جلسے میں شریک ہی نہ ہوئے۔
اس کے بعد مرکزی قیادت میں سے صرف وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ہی جلسے میں شریک ہوئے ان کے علاوہ سائرہ افضل تارڑ سمیت مقامی رہنماؤں نے جلسے سے خطاب کیا۔دوسری جانب نجی چینل اے آر وائے کی کیمرہ ٹیم اور نمائندگان کو جلسے میں موجود خالی کرسیاں دکھانے اور لوگوں کی جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے پر جلسہ گاہ سے باہر نکال دیا گیا۔
قبل ازیں مریم نواز اپنی پریس کانفرنس کے دوران بھی نجی چینل کی ٹیم سے ہتک آمیز رویہ اپنا چکی ہیں، انہوں نے لاہور میں منعقد اپنی پریس کانفرنس کے دوران انتہائی غیر شائستہ انداز سے اے آر وائے کا مائیک ہٹوا دیا تھا۔
Last edited by a moderator: