
آئی سی سی کے کسی بھی ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز دینے کا منفی ریکارڈ پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے نام ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کےکسی بھی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز دینے والے باؤلر کی فہرست میں پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا نام بھی لکھا جاچکا ہے۔
ایک طرف ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور دوسری طرف منفی ریکارڈز سے کرکٹ شائقین کے رنج و غم میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، بھارت کے فلیٹ پچز پر پاکستان سمیت تمام ٹیموں کے باؤلرز کی خوب پٹائی ہوئی ہےاور بیٹسمینوں نے رنز کے ڈھیر لگادیئے ہیں۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کیلئے ورلڈ کپ 2023 اس لیے بدترین ثابت ہوا کہ انہوں نے ایونٹ کے 9 گروپ میچز میں 533 رنز دیئے، 533 میں بیٹسمینوں کے حارث رؤف کو مارے گئے 16 چھکے بھی شامل ہیں۔
حارث رؤف ایک ایونٹ میں 533 رنز دے کر آئی سی سی کے کسی بھی ایک ایونٹ میں مہنگے ترین باؤلرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں، ان سے قبل یہ منفی ریکارڈ انگلینڈ کے عادل رشید کے نام تھا جنہوں نے ورلڈ کپ 2019 میں 526 رنز لٹائے تھے۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2023 میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے گروپ اسٹیج میں ہی ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے، پاکستان نے ورلڈ کپ گروپ اسٹیج میں 9 میچز کھیلے اور صرف 4 میں جیت حاصل کی اور 5 میں شکست کا سامنا کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15harisrauihsjhdjhd.png