
جے یو آئی ف نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا،جمعیت علمائے اسلام کے رہنما راشد سومرو کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی جارہی ہے، ان کا اپنا ووٹ غائب ہے۔
ویڈیو پیغام میں راشد سومرو نے کہا کہ اپنی پرچی لے کر آیا ہوں ووٹ لسٹ میں ان کا نام نہیں ہے، پوری زندگی یہاں ووٹ دیا اور آج لسٹ میں ان کا نام ہی نہیں یہ الیکشن کی یہ شفافیت ہے۔
راشد سومر نے کہا کہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر ان کا نام اور تصویر نہیں پتا نہیں کہاں سے ووٹ دیے اور نکال دیئے گئے ہیں،میری اپنی یونین کونسل میں ایسی زیادتی ہے تو دیگر جگہ پر کیا ہورہا ہوگا،عام ووٹرزبھی پچاس ڈگری سینٹی گریڈ میں یہاں سے وہاں اپنا ووٹ ڈھونڈ رہا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1541003801049677824
رہنما جے یو آئی نے کہا کہ اپنے علاقے کے پولنگ اسٹیشن پر کھڑا ہوں جب بھی میں ووٹ دیا یہیں دیا آج ووٹ مل ہی نہیں رہا،عملہ میرا ووٹ ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گیا ہے،اپنی مرضی کے آر و اور ڈی آر اوز اور پولنگ اسٹیشنز ہیں،ایسی جمہوریت پر لعنت ہو، ان کے کارکنان کو تشدد کا سامنا ہے،صورتحال باعث تشویش ہے۔
https://twitter.com/x/status/1540993868447240192
راشد سومر نے بلاول بھٹو زرادی کو پیغام دیا کہ آپ دھاندلی کے ذریعے ہی الیکشن جیت سکتے ہیں،دھاندلی کرنے کی کیا ضرورت تھی آپ کہہ دیتے دوہزار اٹھارہ کا ماحول ہے،میرا سوال الیکشن کمشنر سے ہے وہ بتائیں کہ میرا ووٹ کہاں ہے۔