
راولپنڈی: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔
سماعت کے دوران جج امجد علی شاہ نے عمران خان کی آرٹیکل 265 کے تحت دائر کردہ درخواست پر غور کیا۔ پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ استغاثہ کے پاس ملزم کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں اور یہ کیس ابھی ٹرائل کے مرحلے میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 12 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں اور ٹرائل کے دوران بریت کی درخواست دائر کرنا مناسب نہیں۔
عدالت نے عمران خان کی درخواست بریت قبول نہ کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا۔ اس سے پہلے بھی اسی عدالت نے پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں، اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی بریت کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1883871765455315059
- Featured Thumbs
- https://i.imghippo.com/files/mY1414cCI.jpg
Last edited by a moderator: