
خبررساں ادارے جیو نیوز کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران ن لیگی رہنما عطا تارڑ کو بھرپور کوریج دی گئی ہے، ٹویٹر صارفین نے اس معاملےکو لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق بلاول کے بیانات سے جوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج مظفر گڑھ میں ایک تقریب سےخطاب کررہے تھے، اسی موقع پر ن لیگی رہنما عطاء تارڑ بھی کسی جگہ پر گفتگو فرمارہے تھے۔
تمام خبررساں اداروں نے دونوں تقاریر کو لائیو کوریج دی، تاہم جیو نیوز نے دونوں کو ایک سکرین پر برابر رکھتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کی آواز بند کرکے عطاء تارڑ کو بھرپور کوریج دی۔
سوشل میڈیا صارفین نے جیو نیوز کی جانب سے اس اقدام کو بلاول بھٹو کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق دیئے گئے بیانات سے جوڑا اور سوالات اٹھائے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فرحان لغاری نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اشارے بہت ٹائم سے واضح ہیں، تاہم عوام ان کو ایسے نہیں چھوڑے گی، جیو نیوز والے صحافی بنیں چمچے نا بنیں، ایشیاء کے ایک بڑے لیڈر کی آواز بند کرکے ایک نالائق اور چھوٹے آدمی کی آواز اوپن کردی ہے، کچھ شرم کریں۔
https://twitter.com/x/status/1701948557681733642
صحافی امداد علی سومرو نے جیو نیوز کی اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ن لیگ کے چوتھے درجے کا جونیئر ترین رہنما اور پی پی چیئرمین، بلاول بھٹو کی آواز بند اور عطاء تارڑ کی کھلی ہے، اشارے بہت واضح ہے۔
https://twitter.com/x/status/1701895313626124782
صحافی عبید بھٹی نے کہاکہ عمران خان کی آواز بند ہوئی، اس کی جماعت کو کرش کیا گیا اور آپ خوشیاں مناتے رہے، آج آپ کی اپنی جماعت کے چیئرمین کی آواز صرف سکرین مینجمنٹ کیلئے بند ہوئی تو آپ پریشان ہوگئے ہیں، حوصلہ رکھیں۔
https://twitter.com/x/status/1701949664356929643
رب نواز بلوچ نے کہا کہ ہر تقریر میں بلاول بھٹو جس لیول پلیئنگ کا تذکرہ کرتے ہیں اس کا ثبوت آج جیو پر نظر آگیا، پارٹی چیئرمین کی آواز ایک دوسری پارٹی کے تیسرے درجے کے رہنما کے سامنے بند ہے۔
https://twitter.com/x/status/1701897102001840342
صحافی فہیم اختر ملک نے کہا کہ ابھی تو آپ کی آواز بند ہے تو چیخیں نکل گئی ہیں، پی ٹی آئی والوں کے نام لینے پر بھی پابندی ہے، اب آپ بھی انجوائے کریں۔
https://twitter.com/x/status/1701897222206452157
صحافی ثاقب بشیر نے کہا کہ اس میں یہی سبق ہے کہ آواز کسی کیلئے بھی بند نہیں ہونی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1701913459724530150
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4bialwlwawazbndlsjksjks.jpg