
جیمز فوکنر نے اپنی نالائقیوں کا غصہ اپنے ایجنٹ پر نکال دیا اور اپنے ایجنٹ کو ہی فارغ کردیا
تفصیلات کے مطابق جیمز فوکنر نے اپنے ایجنٹ پر کیس مس ہینڈل کرنیکاالزام لگاکر اسے فارغ کردیا اور الزام لگایا کہ اس نے پی ایس ایل معاہدہ کم پیسوں میں کرایا۔
نجی چینل کے سپورٹس صحافی عبدالماجد بھٹی کے مطابق فالکنر نے لوکاس نامی ایجنٹ کو اس لئے فارغ کردیا کہ آپ نے میرا معاہدہ کم پیسوں میں کرایا اور پی سی بی کے ساتھ میرے کیس کو مس ہینڈل کیا۔
ذرائع کے مطابق جیمز فوکنر کی گذشتہ سال خراب کارکردگی کے بعد اس سال ان کی کٹیگری کم ہوگئی تھی۔انہیں مجموعی طور پر65ہزار ڈالرز ملنا تھے۔
معاہدے کے مطابق پی سی بی انہیں70فیصد معاوضہ یعنی پچاس ہزار ڈالرز ادا کردیا تھا جو انہوں نے ٹیکس بچانے کے لئے اپنے برطانوی آف شور اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کے لئے کہا مگر چند دن پہلے جیمز فوکنر نے رقم اپنے آن شور اکاونٹ میں ٹرانسفر کرنے کو کہا تو پی سی نے ان سے کہا کہ وہ پچاس ہزار ڈالرز ادا کردیں ، ریکارڈ کلئیر رکھنے کیلئے تمام رقم آن شور اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردی جائے گی۔
اس پر فوکنر نے پی سی بی کو کوئی جواب نہیں دیا۔جیمز فوکنر 21 جنوری کو پاکستان آئے تھے لیکن 18فروری کو ان کا رویہ تبدیل ہوگیا۔
جیمز فوکنر کی کارکردگی موجودہ پی ایس ایل سیزن میں بھی واجبی سی رہی اور چھ میچز میں صرف 6 وکٹیں لے سکے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/james-folkr1h1h1.jpg
Last edited by a moderator: