
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا جیمز فالکنر کے الزامات اور وطن روانگی پر ردعمل آگیا۔
جیمز فالکنر کے الزامات پر انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے اور جیمز فالکنر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ میں کبھی بھی ادائیگیوں میں تاخیر نہیں ہوئی، فالکنر نے بےبنیاد الزامات لگا کر پاکستان کی مہمان نوازی کو نقصان پہنچایا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1495050288327241728
جیمز فالکنر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کرکٹ اور پی ایس ایل کو داغدار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے کوئٹہ گلیڈیٹر کا حصہ بننے والے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فوکنر نے پی ایس ایل سیون سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور پی سی بی پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی ایس ایل میں پی سی بی نے میرے معاہدے اور معاوضے کی پاسداری نہیں کی۔
اس پر پی سی بی اور فرنچائزز کا سخت ردعمل آیا اور پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فوکنر کو آئندہ لیگ میں نہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔
پی سی بی کا کہنا تھا کہ جیمز فوکنر نے پی سی بی اور پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، فوکنر کے انگلینڈ میں آف شور اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر کی گئی۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر نے ہوٹل میں نشے کی حالت میں توڑ پھوڑ کی اور شورشرابا بھی کیا اور انہوں نے اپنا ہیلمٹ اتار کر فانوس پر مارا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahid-james1i1i121.jpg
Last edited by a moderator: