
کچھ روز قبل خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ مجھے جیل میں عمران خان نے نہیں بلکہ قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈالا تھا۔جن کا نام کوئی نہیں لیتا۔۔ انکا نام لینا چاہیے
اس پر خواجہ سعد رفیق نے وضاحت جاری کردی اور کہا کہ میری تقریر سےا ایک جملہ عمران خان کو معصوم ثابت کرنے کیلئے وائرل کیا گیا ہے، عمران خان نے مجھ پر ظلم کرنیوالوں میں شامل تھے
اپنے ایکس پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دو روز قبل خواجہ محمد رفیق شہید کی برسی کے موقع پر سیمینار میں میری گفتگو شواہد اور تجربات کی روشنی میں میرے خیالات کی عکاسی کرتی ھے ۔میں اپنے کہے ھر جملے پر قائم ھوں اور ان شا اللّٰہ رھونگا
انہوں نے مزید کہا کہ حسب عادت PTI کے حامیوں نے 23 منٹ کی تقریر کے سیاق و سباق سے ھٹ کر اسمیں سے ایک جملہ اٹھایا اور عمران خان صاحب کو معصوم ثابت کرنے کیلئے اسے وائرل کر دیا کہ (مجھے اور میرے بھائیکوعمران خان نے نہیں جنرل باجوہ اور جسٹس ثاقب نثار نے جیل بھیجا )
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی تقریر کے آغاز ھی میں بتا دیا تھا کہ جنرل باجوہ اور جسٹس ثاقب نثار نے مجھے اور میرے بھائی کو جیل بھجوایا جبکہ عمران خان نے اس جیل کو ایکسٹینشن دیکر طویل ترکروایا
خواجہ سعد کے مطابق پس ِ منظر محض یہ ھے کہ مسلم لیگ ن کو گرانے اور ھماری پکڑ دھکڑ کی تیاری2017 سے شروع تھی ،جنرل باجوہ ، جنرل فیض حمید ،جسٹس ثاقب نثار اور انکے ساتھی اس کھلواڑ کواپنی ریاستی طاقت سے آگے بڑھا رھے تھے جبکہ عمران خان اس سازش کا حصہ اور اسکےسب سے بڑے بینیفشری تھے
https://twitter.com/x/status/1873809724673872223
ان کا کہنا تھا کہ مجھے، میری ذات اور خاندان کو تکلیف دینے والوں سے ذاتی grudge تھا نہ ھے ، نہ کوئ انتقام لینا ھے لیکن ذمہ داران میں سے کسی ایک کومکھن سے بال کی مانند نکال کر تاریخ مسخ کرنے نہیں دیجائیگی۔ جس نے جو کیا وہ اب تاریخ کا حصہ ھے جرنیل ھوں جج ھوں یا سیاستدان ، سب تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ھونگے
اس پر ڈاکٹر شہبازگل نے خواجہ سعد رفیق پر طنز کیا کہ خواجہ صاحب ہم نے اسی وقت یہ کہہ دیا تھا کہ آپ انقلابی نہیں۔کبھی کبھی آپکو انقلاب کا زکام ہوتا ہے۔اتنے پرائز بانڈ نکلنے کے بعد انقلاب ان پرائز بانڈوں کے نیچے آ کر وفات پا جاتا ہے۔ آپ کو اپنا سیاسی حساب کتاب دیکھ کر بیان دینے چاہیے۔ پہلے لوہے کے چنے اب یہ۔ بڑھکیں نہ مارا کریں
https://twitter.com/x/status/1873923652401700883
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saadh1122h.jpg