
تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن کیمپ کا آغاز کردیا ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر جیل بھرو تحریک کیلئے رجسٹریشن کمیپ کا آغاز ہوتے ہی شہری رجسٹر ہونا شروع ہوگئے۔
لاہور میں قائم رجسٹریشن کیمپ میں آنے والے شہری کہتے ہیں کہ عمران خان اور ملک کی بقا کیلئے جیل جانا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے۔ اپنی آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے یہ سب کر رہے ہیں۔ تاکہ ان کو دوبارہ یہ دن نہ دیکھنے پڑیں۔
https://twitter.com/x/status/1624278424427851778
رجسٹریشن کیمپ پر موجود خواتین کارکنوں کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے آغاز سے ہی سینکڑوں کارکن رجسٹر ہوگئے ہیں جبکہ صبح 10 بجے سے رات 12 بجے تک رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پرکارکنان کی لسٹ بھی تیار کرلی گئی، حتمی اعلان کے بعد کارکنان متعلقہ تھانوں میں اپنی اپنی گرفتاریاں دیں گے۔