
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بھائی حکومت پر برس پڑے ،انہوں نے کہا کہ جہاں عزت نہیں وہاں رہنے کا جواز نہیں ہے۔
چوہدری پرویز الہیٰ کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نےحکومت پر سخت تنقید کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت کے تین سالہ دور میں کبھی چوہدری شجاعت کو نیب نے بلالیا، کبھی پرویز الہیٰ کو بلالیا اور کبھی مونس الہیٰ کو طلب کرلیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تو ہمارے بزرگوں کی ہمت ہے کہ انہوں نے تین سال اس حکومت کے ساتھ گزار دیئے ہیں، ورنہ جہاں عزت نہ ہو وہاں رہنے کی تک نہیں بنتی۔
https://twitter.com/x/status/1502621678966353928
واضح رہے کہ آج مسلم لیگ ق کے اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں نے موقف اپنایا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی سے عوام سمیت کوئی اتحادی بھی خوش نہیں ہے لہذا ق لیگ کو جلد اپنا سیاسی فیصلہ لینا ہوگا۔
اجلاس میں چوہدری پرویز الہیٰ نے پارٹی رہنماؤں کواپوزیشن کےساتھ رابطوں سے متعلق اعتماد میں لیا اور فیصلہ کیا کہ ق لیگ دیگر حکومتی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی، تاہم اجلاس میں شریک رہنماؤں نے رائے دی کہ ایسا نہ ہو مشاورت کرتے کرتے کہیں زیادہ دیر ہوجائے۔
بعد ازاں اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کل کے اجلاس میں ق لیگ اپنا سیاسی فیصلہ کرکے اس سے متعلق اعلان کردے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6chaudrywajhatanqeed.jpg