
ترین گروپ کے لیڈر اسحاق خاکوانی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ اصول کی بنیاد پر بنا ہے،جب جہانگیرترین کے ساتھ زیادتی ہورہی تھی تو وہ لوگ جو جہانگیرترین کے زیادہ قریب نہ تھے جہانگیرترین کیساتھ کھڑے ہوگئے اور کہا کہ ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔
نجی چینل کے شو میں اسحاق خاکوانی نے عندیہ دیا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ جہانگیرترین کریں گے اور انہوں نے اس گروپ کی اہمیت بھی بتائی کہ یہ کیوں بنا اور اسکا مقصد کیاہے۔
اسحاق خاکوانی کے مطابق اس گروپ میں وزیر، پارلیمانی سیکرٹریز اور ایم این ایز، ایم پی ایز بھی شامل ہیں اور ہم حکومت کے خلاف نہیں جہانگیر ترین کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف ہیں۔
انکے مطابق یہ لوگ حکومت کے خلاف نہیں تھے بلکہ حکومت کے ایک اصول کے خلاف تھے لیکن کچھ صحافیوں نے اسے تحریک انصاف مخالف گروپ بنادیا۔ہم تحریک انصاف میں اس لئے شامل ہوئے تھے کہ انصاف پر مشتمل اور ایماندار معاشرہ قائم کریں گے۔
جہانگیر ترین گروپ کا ساتھ کتنے لو گ دے رہے ہیں؟ اس سوال پر اسحاق خاکوانی کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ایک ہوں یا زیادہ اہمیت نہیں رکھتا، ہمارے کچھ ایم این ایز ملک سے باہر تھے جو میٹنگ میں آنہیں سکے۔
محسن بیگ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ محسن بیگ ایک شریف آدمی میں اور وہ عمران خان کے قریبی ساتھی تھے، وہ پی ٹی آئی کا خیرخواہ ہے۔محسن بیگ کا گرفتار ہونا میرے لئے حیران کن ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ishai1i1.jpg