
سیاسی رہنما جہانگیر ترین کی طبیعت کینسر کے پرانے مرض کی وجہ سے دوبارہ ناساز ہوگئی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے خیریت دریافت کرنے کے لئے نیک تمناوں کے ساتھ گلدستہ بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے بیمار جہانگیرترین کو پھولوں کا گلدستہ بجھوایا ہ اورپیغام میں کہا کہ اللہ آپکو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جہانگیر ترین کی طبیعت کی ناسازی پر خیریت دریافت کی تھی اور ان کے لئے پھولوں کا گلدستہ بھی بھجوایا تھا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی جہانگیر ترین سے رابطہ کیا، مزاج پرسی کی۔
خاندانی ذرائع ککا کہنا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے جہانگیرترین کی طبیعت دریافت کرنے کیلئے رابطے کیے جارہے ہیں، جہانگیر ترین کی طبعیت قدرے بہتر ہےتاہم کمزوری زیادہ ہے۔
خیال رہے کہ ،جہانگیر ترین کی چندرو ز سے طبعیت ناساز ہے وہ ایک سے دو روز میں طبی معائنے کیلئے برطانیہ جائینگے ،جہانگیر ترین چند ہفتے قبل کورونا کا شکار ہو ئے تھے ،جہانگیر ترین اس سے قبل بھی اپنے معالجین سے طبی معائنہ کیلئے جاتے رہتے ہیں ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13shabaztareenguldasta.jpg