جہازی سائز وفاقی کابینہ مزید پھیل گئی،رانا مبشر بھی معاون خصوصی بن گئے

ranamusb11.jpg

وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانامبشراقبال کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔


کابینہ ڈویژن نے رانامبشراقبال کی بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق رانا مبشر اقبال کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے رانا مبشر اقبال کو معاون خصوصی تعینات کر دیا ہے۔

رانامبشراقبال کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 31 ہوگئی جبکہ وفاقی کابینہ کی مجموعی تعداد بڑھ کر 76 ہوگئی۔ کابینہ میں وفاقی وزرا 34، وزرا ئے مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔
یاد رہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد کل ارکان اسمبلی کے 11فیصد تک ہو سکتی ہے۔


صحافی خاور گھمن کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اور مسلم لیگ نون کے لوگ یہی کہتے ہیں کہ ملک میں معاشی بحران کا شکار ہے، یہ تو سچ ہے سامنے نظر بھی آ رہا ہے تو پھر حکومت کو ہی کچھ لحاظ کرنا چاہیے۔
 

Back
Top