جوبائیڈن کے ٹرمپ کے سپورٹرز کو کچرا کہنے پر ٹرمپ کا جوابی وار

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1851865640211972244

"جبکہ میں امریکہ کو بچانے کے لیے مثبت حلوں کی مہم چلا رہا ہوں، کمالا ہیرس نفرت کی مہم چلا رہی ہیں۔ انہوں نے پورا ہفتہ اپنے سیاسی مخالفین کا موازنہ تاریخ کے سب سے بڑے قاتلوں سے کیا ہے۔ اور اب، اس سب کے اوپر، جو بائیڈن ہمارے حمایتیوں کو ’کچرا‘ کہہ رہے ہیں۔

آپ امریکہ کی قیادت نہیں کر سکتے اگر آپ کو امریکی عوام سے محبت نہیں۔ کمالا ہیرس اور جو بائیڈن نے ثابت کیا ہے کہ وہ امریکہ کی صدارت کے لیے نااہل ہیں۔

مجھے فخر ہے کہ میں امریکہ کی تاریخ کے سب سے بڑے، وسیع اور اہم سیاسی اتحاد کی قیادت کر رہا ہوں۔ ہم تاریخی تعداد میں لاطینی، افریقی امریکی، ایشیائی امریکی اور ہر نسل، مذہب، رنگ اور عقیدے کے شہریوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ میں تمام لوگوں کا صدر بنوں۔"
https://twitter.com/x/status/1851481562744840576
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں سے متعلق حیران کن بیان سامنے آیا جس میں انہیں کہنا تھا کہ مجھے کوئی تیرتا ہوا کچرا نظر آتا ہے تو وہ ٹرمپ کے سپورٹر ہیں۔

بعدازاں، سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد وائٹ ہاؤس نے جوبائیڈن کے بیان کی وضاحت کر دی۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صدر بائیڈن نے سب کو نہیں صرف ہنچ کلف کو کچرا کہا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے جلسے میں ہنچ کلف نے پورٹو ریکو کو کچرے کا تیرتا ہوا جزیرہ کہہ دیا تھا۔

دوسری جانب صدر بائیڈن کے بیان پر صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل بھی سامنے آیا اور انہوں نے کہا کہ امریکیوں سے محبت کے بغیر آپ امریکا کی قیادت نہیں کرسکتے۔
 
Last edited:

Back
Top