
امریکی صدر جو بائیڈن کو سابق اسپیکر اور ان کی ساتھی نینسی پلوسی نے خبردار کیا ہے کہ سروے بتارہے ہیں کہ ٹرمپ کو شکست دینا ناممکن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے( سی این این) کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق اسپیکر نینسی پلوسی کے درمیان صدارتی انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے، اس گفتگو می ں نینسی پلوسی نے امریکی صدر جو بائیڈن کو عوامی سرویز کے نتائج سے متعلق بتاتے ہوئے خبردار کیا کہ اکثریتی سروے نتائج کے مطابق جو بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کو شسکت نہیں دے سکتے۔
اس سے قبل امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس رہنما چاک شومر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو واضح کیاجاچکا ہے کہ بائیڈن کا صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونا نا صرف ڈیموکریٹس بلکہ ملک کیلئے بھی فائدہ مند ہوگا۔
امریکی صدر اورحکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک اور رہنما ایڈم شیف نے اپنی ہی جماعت سے جو بائیڈن کو ایک بار پھر صدارت امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے اور کہا کہ ہے بائیڈن صدارتی انتخاب میں اپنے حریف کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
دوسری جانب نینی پلوسی نے ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ رہنماؤں کو آگاہ کردیا ہے کہ جوبائیڈن کو ممکنہ طور پر جلد اس بات پر تیار کرلیا جائے گا کہ وہ دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے باہر ہوجائیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق نینسی پلوسی ہی وہ شخصیت ہیں جو صدر بائیڈن کو اس بات پر آمادہ کررہی ہیں کہ وہ دوبارہ صدارتی الیکشن نہ لڑیں۔
خیال رہے کہ ڈیموکریٹس کی جانب سے 81 سالہ جوبائیڈن کی بڑھتی عمر اور کورونامیں مبتلا ہونے کی وجہ سے صدارتی امیدوار کیلئے متبادل امیداور لانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/biden111h1.jpg