
سینئر صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کو ہمارے لیے ایک نئے لیڈر کے طور پر تیار کیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جی ٹی وی کے پروگرام "مدمقابل" میں شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رؤف کلاسرا نے کہا کہ جو کچھ سامنے آرہا ہے کہ اس میں ایک اور بات ہے کہ بحرین کی ایک خاتون تھی جس کے پاسپورٹ کی کاپیاں شہباز شریف نے اسحقٰ ڈار کو دیں اور کہا کہ ان کے نام پر اکاؤنٹس کھولیں اور منی لانڈرنگ کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تو پاکستان کی ایلیٹ کا حال ہے جن کا نا تو پیٹ بھرتا ہے اور نہ ہی ان کی خواہشات ختم ہوتی ہیں اور انہیں لوگوں نے واپس آکر اس ملک میں کاروبار زندگی سنبھالنا ہے۔
رؤف کلاسرا نے کہا اسی سلسلے کی ایک کڑی جنید صفدر کی شادی ہے جنہیں نئے لیڈر کے طور پر تیار کیا جارہا ہے اور اس کیلئے ہمارا میڈیا بھی مکمل پروٹوکول فراہم کررہا ہے اور اس طرح ایک نئے لیڈر اور سیاسی ہیرو کا جنم ہورہا ہے۔
سینئر صحافی نے کہا کہ یہ قوم بھی ایسے فراڈیوں کے ہاتھو ں میں خوش ہوتی ہے ورنہ اتنا کچھ سامنے آتا ہے مگر قوم کچھ نہیں کرتی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4klasrjunaid.jpg