جنوبی کوریا طیارہ حادثہ: ایئرلائنز مالک کی سر جھکا کر قوم سے معذرت

hPt9471auI.jpg

جنوبی کوریا طیارہ حادثے کے بعد ایئر لائنز کمپنی کے سربراہ نے کیمروں کے سامنے پوری قوم سے معافی مانگ لی ہے، واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

جیجو ایئر کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او) کم ای بائی نے پریس کانفرنس کے دوران ائیرلائن کے اعلیٰ حکام کے ساتھ کیمروں کے سامنے سر جھکا کر اس حادثے پر معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ طیارے کے حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہیں اور ابتدائی تحقیقات میں طیارے کی خرابی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

کم ای بائی نے مزید کہا کہ اس طیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا، اور وہ اس سانحے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ واقعہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے صدمہ ہے بلکہ ملک کے فضائی سفر کے اعتبار پر بھی سوال اٹھاتا ہے۔


واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جیجو ایئر کے ایک طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ دو مسافروں کو خوش قسمتی سے بچا لیا گیا۔

یہ حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا، جس کی وجہ سے طیارہ رن وے سے اتر کر ارد گرد لگی باڑ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ جہاز میں عملے سمیت کل 181 افراد سوار تھے۔

جنوبی کوریا کی حکومت نے اس سانحے پر سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔​
 

Back
Top