جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف کھیلتے ہوئے ریکارڈ بک الٹ دی

13savsslskjjagshkjkshnsbhs.png

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مدمقابل سری لنکا کے خلاف کھیلتے کرکٹ ورلڈکپ کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی دفعہ اپنے مدمقابل سری لنکا کی ٹیم کے خلاف ایک ہی اننگ میں 3 سنچریاں سکور کر دیں۔ اس سے پہلے کرکٹ ورلڈکپ کے کسی بھی ایونٹ میں کوئی ٹیم یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکی۔

جنوبی افریقہ کے 3 بلے بازوں ایڈین مارکرم ، رسی وین ڈرڈسن اور کوئنٹن ڈی کاک نے سری لنکا کے خلاف بلے بازی کرتے ہوئے ایک ہی اننگ میں 3 سنچریاں سکور کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔

کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ میں اس سے پہلے 18 دفعہ ایک اننگ میں 2 سنچریاں سکور کی جا چکی ہیں۔

جنوبی افریقہ نے 1روزہ کرکٹ میچز کی تاریخ میں چوتھی بار ایک اننگ میں 3 سنچریاں سکور کی ہیں۔ جنوبی افریقہ 4میں سے 3 دفعہ ایک اننگ میں 3 سنچریاں بنانے والی ٹیم بن چکی ہے جبکہ اس کے علاوہ صرف ایک دفعہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم یہ کارنامہ سرانجام دے چکی ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اس سے پہلے اکتوبر 2015ء میں بھارت جبکہ جنوری 2015ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دے چکی ہے۔


علاوہ ازیں جنوبی افریقہ نے کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے چوتھے میچ میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا۔ نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے 429 رنز سکور کر دیئے جو کہ اس ورلڈکپ کا اب تک سب سے بڑا ٹوٹل سکور ہے۔

https://twitter.com/x/status/1710641851399811273
جنوبی افریقا کی ٹیم کا میچ میں آغاز اچھا نہ تاہم اسی وین ڈیرڈوسن اور کوئنٹن ڈی کاک نے دوسری وکٹ کیلئے 204 رنز کی شراکت قائم کی۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم نے ورلڈکپ کی تیزترین سنچری سکور کی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔ کوئنٹن ڈی کاک نے بھی سنچری سکور کی اور 100 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔

https://twitter.com/x/status/1710632435308806227
 

IMIKasbati

Minister (2k+ posts)
I hope they win the worldcup this time around. They just played a fabulous series against England where they won by 3-2 coming from 0-2. Their bowling and betting form is great and the team does not depend on one or two players.
 

Back
Top