
سری لنکن کرکٹر دھنشکا گونا تھیلا آسٹریلوی خاتون سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار ہوگئے ہیں،آسٹریلوی عدالت نے ضمانت کی درخواست بھی مسترد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 6نومبر کی رات آسٹریلوی پولیس نے سڈنی کے ایک ہوٹل میں کارروائی کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹر کو گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کیا جہاں مجسٹریٹ رابرٹ ولیمز نے سری لنکن کرکٹر کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔
عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے گوناتھیلا کے وکیل نے کہا کہ یہ فیصلہ مایوس کن ہے، فیصلےکےخلاف سپریم کورٹ سے اپیل کریں گے، گوناتھا پر سنگین نوعیت کےا لزامات عائد کیے گئے ہیں اسی لیے ہوسکتا ہے کہ انہیں ضمانت ملنے میں ایک سال کا عرصہ لگ جائے۔
سڈنی پولیس نے سری لنکن کھلاڑی کو حراست سے رہا کردیا ہے تاہم وہ مقدمہ ختم ہونے تک سری لنکا واپس نہیں جاسکیں گے۔
خیال رہے کہ سڈنی پولیس نے سری لنکن کھلاڑی کے آسٹریلوی خاتون سے اس کی مرضی کے خلاف جنسی تعلقات قائم کرنے کا انکشاف کیا تھا، پولیس نے مطابق دونوں کا رابطہ مبینہ طور پر ایک ڈیٹنگ موبائل ایپلیکشن کے ذریعے ہوا، کچھ دن موبائل فون پر رابطہ رکھنے کے بعد سڈنی میں ملاقات کا پلان بنایا گیا، ڈنر کے بعد سری لنکن پلیئر خاتون کے ساتھ اس کی رہائش گاہ پر چلے گئے۔
پولیس کے مطابق خاتون کی رہائش گاہ پر سری لنکن کرکٹر نے ایک سے زائد بار خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان پر تشدد کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4danukksgothileka.jpg