جنرل (ر) باجوہ کے ٹیکس ڈیٹا لیک ہونے کا معاملہ:ایف بی آر کے 3 افسران گرفتار

data111222.jpg


سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے ٹیکس ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے میں ایف بی آر کے تین افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) اور وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے سابق آرمی چیف اور ان کے اہلخانہ کی ٹیکس دستاویزات لیک ہونے کے معاملے پر ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے تین افسران کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار افسران میں سپرٹنڈنٹ شاہد نیاز، سپرٹنڈنٹ ارشد قریشی اور اپر ڈویژن کلرک عدیل اشرف شامل ہیں۔


ایف بی آر کے ان ملازمین کو ڈیپارٹمنٹل انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے نے ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے موبائل فونز، کمپیوٹرز اپنی تحویل میں لے لیے ہیں اور ان ڈیوائسز کو فرانزک کیلئے بھجوادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم ان ملزمان سے تفتیش کرے گی ۔


ملزمان کے خلاف ایف بی آر کی درخواست پر باقاعدہ ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے اور ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے پیش کرکے دوروہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔
 

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
What a banana republic. Nobody is charge sheeting honorable worthy commander in chief how your wife and daughter in law become billionaire rather arresting FBR clerks.
 

kingkong71

Minister (2k+ posts)
Only one solution left in Pakistan is Revolution, khonee inqilaab. Hang these ghaddars in the public, country will get on the path of recovery inshallah.
 

Back
Top