جنرل باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی پی ٹی آئی نے جھوٹ،منافقت کی انتہا کردی،تارڑ

7tararbajwapti.jpg

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی نے جنرل باجوہ کو غیر آئینی اقدام کے بدلے پرکشش پیشکش کی تاہم انکار ہونے پر جھوٹے الزامات عائد کرنا شروع کردیئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی پی ٹی آئی والوں نےجھوٹ اور منافقت کی انتہا کردی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران نیازی جنرل باجوہ سے غیر آئینی طور پر تحریک عدم اعتماد کو روکنے کا تقاضا کرتے رہے، جب انکار ہوا تو جھوٹے الزامات پر اتر آئے۔

https://twitter.com/x/status/1599359462887763969
عطاء تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف کو غیر آئینی مطالبے کو ماننے کے بدلے پرکشش پیشکش کی گئی،جنرل قمر جاوید باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی پی ٹی آئی والوں نے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کردی ہے، انہیں شرم آنی چاہیے۔